تازہ تر ین

سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈرگرفتار

لاہور : (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کررہا تھا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain