تازہ تر ین

لیگی سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کرگئے

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول احمد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور 2 روز سے مقامی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اُن کا انتقال منگل کی صبح لاہور  کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق رانا مقبول احمد کی نماز جنازہ کل یا پرسوں ان کے بیٹے کی بیرون ملک سے آمد پر ادا کی جائے گی ۔

رانا مقبول احمد سندھ پولیس کے سابق سربراہ (آئی جی) بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل بھی تعینات رہے۔ رانا مقبول احمد 2018ء  میں مسلم لیگ ن کی حمایت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد وہ سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ رانا مقبول احمد نے سینیٹ آف پاکستان کے رکن کے طور پر فوجداری قوانین میں ترامیم کے حوالے سے خاصا کام کیا ۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain