تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروا دئیے  جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain