تازہ تر ین

ورلڈکپ ،آسٹریلیا کا نیدرلینڈز کو جیتنے کےلیے 400 رنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیتنے کے لیے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔

مچل مارش محض 9 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنائے، اسٹیو اسمتھ 71، مارنس لبوشین 62، جوش انگلس 14، کیمرون گرین 8 اور مچل اسٹارک 0 رن بناکر پویلین لوٹے۔ ڈیوڈ وارنر نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان پیٹ کمنز 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2 جبکہ آرین دت نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی بڑے مارجن سے جیت درج کرکے نیٹ ریٹ کو بہتر بنائیں اور جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مارکس اسٹونس کی جگہ کیمرون گرین کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سابق چیمیئیز کو اَپ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain