تازہ تر ین

ملازمین کی فلاح و بہبود میں ترکیہ آگے، جاپان سب سے پیچھے

ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق کیے گئے عالمی سروے رپورٹ میں جاپان سب سے پیچھے جبکہ ترکیہ پہلے نمبر پر آ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میک کینسی ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق سروے رپورٹ جاری کی ہے۔

سروے رپورٹ میں 30 ممالک کے ملازمین کی جسمانی، ذہنی، سماجی اور روحانی صحت کا اندازہ لگا کر ان کی صحت کی عالمی درجہ بندی کی گئی ہے۔

30 ممالک میں 30000 سے زیادہ کارکنوں پر کیے گئے اس تحقیقاتی سروے کے مطابق جاپان 25 فیصد اسکور کر کے آخری نمبر پر آیا جبکہ ترکیہ سب سے زیادہ 78 فیصد اسکور حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 76 فیصد کے ساتھ بھارت دوسرے اور 75 فیصد نمبر کے ساتھ چین تیسرے نمبر پر رہا جبکہ عالمی اوسط 57 فیصد رہی۔

ملازمین کی فلاح و بہبود میں ترکیہ آگے، جاپان سب سے پیچھے
سروے رپورٹ میں جاپان میں کام کی جگہ پر عدم اطمینان، تناؤ اور قلیل مدتی معاہدوں کے باعث ملازمین میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتِ حال نمایاں رہی۔

میک کینسی ہیلتھ سروے رپورٹ کے مطابق عالمی سروے میں جن ملازمین نے ملازمت کے تجربے کو مثبت قرار دیا ان کی صحت مجموعی طور پر بہتر تھی جبکہ انہوں نے کام میں جدت پسندی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محققین کے مطابق ملازمین کا جاگتے ہوئے زیادہ وقت ملازمت پر گزرتا ہے، جو ملازمین کی جسمانی و ذہنی، سماجی و روحانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain