Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیٹ جی پی ٹی 4 کو پیچھے چھوڑنے کیلئے گوگل کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل متعارف

    By Khabrain Newsدسمبر 7, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اپنا سب سے طاقتور ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

    لارج لینگوئج ماڈل جیمنائی پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا۔

    کمپنی اسے چیٹ جی پی ٹی 4 سے زیادہ بہتر تصور کرتی ہے اور یہ 3 مختلف کیٹیگریز میں دستیاب ہوگا۔

    ایک جیمنائی الٹرا ہے جو تینوں میں سب سے طاقتور ہوگا، جس کے بعد جیمنائی پرو اور جیمنائی نانو ہے۔

    گوگل چیٹ جی پی ٹی سے بھی بہتر اے آئی سسٹم تیار کرنے میں مصروف

    گوگل کی جانب سے پہلے مرحلے میں 13 دسمبر سے ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کو جیمنائی پرو تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

    جیمنائی پرو گوگل کی بیشتر اے آئی سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا اور گوگل بارڈ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔

    اس کے مقابلے میں جیمنائی نانو ایک بیسک ماڈل ہوگا جسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکے گا۔

    جیمنائی الٹرا ابھی تک تیار نہیں ہوا مگر ممکنہ طور پر یہ ڈیٹا سینٹرز اور مختلف ایپس کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

    جیمنائی الٹرا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل
    جیمنائی الٹرا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل
    گوگل کے مطابق اس کا چیٹ بوٹ بارڈ اب جیمنائی پرو پر مبنی ہوگا جبکہ پکسل 8 پرو کے صارفین جیمنائی نانو کے کچھ فیچرز استعمال کر سکیں گے، جبکہ الٹرا ماڈل اگلے سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

    جیمنائی اے آئی ماڈل ابھی صرف انگلش زبان میں دستیاب ہوگا مگر گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ اسے بتدریج گوگل سرچ انجن، کروم براؤزر اور دیگر سروسز کا حصہ بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مئی 2023 میں گوگل ڈویلپر کانفرنس کے دوران جیمنائی کا اشارہ دیا گیا تھا مگر تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔

    بعد ازاں جون 2023 میں گوگل کی ڈیپ مائنڈ اے آئی لیب کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو (سی ای او) Demis Hassabis نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ایک اے آئی سسٹم جیمنائی تیار کر رہے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ بہتر ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے 2016 میں ایلفا گو نامی اے آئی پروگرام تیار کیا تھا جس نے بورڈ گیم گو (go) کے ایک چیمپئن کو شکست دے دی تھی، اب اسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے لارج لینگوئج ماڈلز کو حیرت انگیز خصوصیات سے لیس کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گوگل کو چیٹ جی پی ٹی اور دیگر جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے سرچ انجن کے شعبے میں مسابقت کا سامنا ہے۔

    نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے متعارف ہونے کے بعد گوگل کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی کو سرچ انجن سمیت متعدد پراڈکٹس کا حصہ بنایا گیا۔

    اب نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جو اوپن اے آئی کے طاقتور ترین ماڈل چیٹ جی پی ٹی 4 کا مقابلہ کرے گا۔

    گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ کو زیادہ بہتر بنا دیا گیا

    گوگل کے مطابق یہ نیا اے آئی ماڈل ویڈیو اور آڈیو کو سمجھنے اور اس کے مطابق اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ابتدائی مرحلے میں جیمنائی ٹیکسٹ سجیشنز پر کام کرے گا مگر زیادہ طاقتور ماڈلز جیسے جیمنائی الٹرا تصاویر، ویڈیو اور آڈیو پر کام کرسکیں گے۔

    گوگل کے مطابق آئندہ سال بارڈ ایڈوانسڈ متعارف کرایا جائے گا جس کے لیے جیمنائی الٹرا کو استعمال کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.