تازہ تر ین

نیند بہتر کرنے والا گیجٹ فروخت کے لیے تیار

سائنس دانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس میں دماغ کی لہروں کو سمفونی میں بدل کر نیند کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ نیند سے قبل اس گیجٹ کا استعمال نیںد کے معیار کو کافی حد تک بہتر کر سکتا ہے۔

مائی ویوز نامی اس ڈیوائس کی ایجاد معروف نیورو سائنسدان ڈاکٹر ایلین ڈیسٹیکسے کے ہاتھوں اس وقت ہوئی جب ان کے سامنے حادثاتی طور پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش کیا۔

 

مطالعات بتاتے ہیں کہ اپنی دماغی سرگرمی کی آواز سننے سے ریپڈ آئی موومنٹ (REM) کے دورانیے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔REM نیند کا وہ مرحلہ ہوتا ہے جس میں آنکھیں مختلف سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔ یہ نیند کے سائیکل کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے کیونکہ اس دوران ہماری یادداشت حرکت میں آتی ہے، دماغ کی نشونما ہوتی ہے اور ہم خواب دیکھتے ہیں۔

MyWaves Pebble نامی اس گیجٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ڈیوائس کو ماتھے سے منسلک کر کے رات گزارنی ہوگی۔

اس عرصے میں یہ آلہ دماغ کو گہری نیند کے دوران ریکارڈ کرتا ہے اور اس وقت وجود میں آنے والی لہروں کی نقل کے طور تین میوزک ٹریک بناتا ہے۔

ڈاکٹرڈیسٹیکسے کے مطابق تحقیق میں دماغ کو ایک ‘ہزار ساز بجانے والے آرکسٹرا’ کی طرح پایا گیا اوراس کے نتیجے میں بلیڈ رنر طرز کی موسیقی سامنے آئی۔

بہترین نتائج کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو ہر رات سونے سے پہلے کم از کم 30 منٹ تک ڈیوائس کے ذریعے بنائی گئی موسیقی سنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس گیجٹ کو 10-12 جنوری تک لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2024 میں پیش کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے یہ ڈیوائس اگلے مہینے باقاعدہ طور پر لانچ کی جانے والی ہے اور اس پروڈکٹ کی قیمت تقریباً £400 رکھی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain