تازہ تر ین

ٹک ٹاک کا ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل پراثرانداز ہونیوالے مواد پر پابندی کا اعلان

  کراچی: مقبول عام آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا مواد کے ذریعے ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے، یا تشدد پر اکسانے والے مواد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔۔

ٹک ٹاک کے ذریعے فنڈنگ اور اشتہارات یا مونیٹائزیشن کے زریعے رقوم کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی، گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے ٹک ٹاک پاکستان الیکشن سینٹر قائم کرے گا ، یہ مرکز صارفین کو ووٹنگ طریقہ کار اور لوکیشنز سمیت انتخابات سے متعلق مستند معلومات فراہم کرے گا۔

جدید ٹیکنالوجی اور مقامی زبان کی مدد سے یہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک ایک مستند یوزر کے تجربے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اشتہارات کے خلاف اپنی پالیسی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔

ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں وضع کی ہیں، جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک مونیٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain