Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • انکوائری شروع ہوچکی’جلد تحقیقات مکمل ہو جائینگی:ترجمان
    • روس میں طاعون کا خوف، دوسری ہلاکت کی رپورٹ
    • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
    • سپین:ندائے کشمیر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کانفرنس کا انعقاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈی ویلیئرز کا یوٹرن، انوشکا اور کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی تردید

    By Khabrain Newsفروری 9, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خبر کی تردید کردی۔

    گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے بھارتی بلے باز نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ لیا ہے۔

    اے بی ڈی ویلیئرز کے انکشاف کے بعد یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی لیکن ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی طرف سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ مداحوں نے اس خبر کو سچ سمجھ لیا تھا۔

    تاہم، اب اے بی ڈی ویلیئرز نے شاندار یوٹرن لیتے ہوئے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُن سے غلطی ہوگئی ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی توقع کی خبر درست نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بہت بڑی غلطی کی تھی، وہ معلومات غلط تھں، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ خاندان پہلے ہے اور کرکٹ بعد میں ہے، میں اس بارے میں نہیں جانتا کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ کیوں لیا لیکن میں ان کے اور اُن کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ سیریز سے وقفہ لینے کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن مجھے امید ہے کہ ویرات کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بالکل ٹھیک ہوں گے اور مضبوطی کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں۔

    یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اُنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا اور اس سال جنوری میں اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ منائی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.