تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلےمیں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتےہوئے ایک جوان بھی زخمی ہوا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain