Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے والے بالی ووڈ اسٹارز

    By Khabrain Newsمارچ 6, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گجرات: ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں بالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے۔

    حال ہی میں نیتا امبانی اور مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا انعقاد کیا تھا، یہ تمام تقریبات بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کرنے والے ہر شخص کو ایک ڈریس کوڈ دیا گیا تھا اور مشہور شخصیات نے اس کے مطابق لباس زیب تن کیا تھا، زیادہ تر شرکاء کو بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات میں دیکھا گیا لیکن ان میں سے چند بالی ووڈ اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات کے لیے پاکستانی ذیزائنرز کے ملبوسات کو ترجیح دی۔

    بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی کاک ٹیل پارٹی کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے لباس کا انتخاب کیا۔

    اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں ارجن کپور بھی اپنے دوست رنبیر کپور سے متاثر نظر آئے اور اُنہوں نے بھی پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیارکردہ لباس زیب تن کیا۔

    اسی طرح بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں فراز منان کے لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

    دوسری جانب ماضی کے معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بھی اس تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہر کا لباس زیب تن کیا۔

    واضح رہے کہ 28 سالہ اننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے، اس جوڑی کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، امریکی گلوکارہ ریانا، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی، بلیک راک کے شریک بانی لیری فنک، آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون رڈ اور ایوانکا ٹرمپ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر، کرکٹرز مہندر سنگھ دھونی اور ڈوین براوو نے بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

    ان کے علاوہ شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، بچن فیملی، کپور خاندان، کترینہ کیف، رجنی کانت، رانی مکھرجی، بھارتی میوزک اسٹارز سمیت دیگر معروف بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

      نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی

      غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.