تازہ تر ین

امدادی قافلے کو نشانہ بنانے پر اسرائیل معافی مانگے اور ہرجانہ ادا کرے، پولش وزیراعظم

وارسا: پولینڈ کے وزیراعظم نے غزہ میں عالمی غذائی تنظیم کے قافلے پر فضائی حملے میں اپنے امدادی کارکن کی ہلاکت پر اسرائیل سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

الجزیرہ کے مطابق وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “ہم توقع کریں گے کہ اسرائیل حالات کی فوری وضاحت پیش کرے اور متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔

 

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل غزہ میں پولش شہری ڈیمیان سوبول کے قتل پر معافی مانگے اور واقعے کی مکمل معلومات فراہم کرے۔

وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یہ حملہ غم و غصے کا باعث ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو کشیدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سفیر لیونے قطبین کو مخاطب کرکے کہا پولینڈ کی اکثریت نے حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا مگر آج آپ اس یکجہتی کو ایک حقیقی مشکل امتحان میں ڈال رہے ہیں۔

35 سالہ سوبول ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کے ان 7 ارکان میں شامل تھے جو اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain