Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں امن و امان کیلئے سخت اقدامات کا حکم

    By Khabrain Newsاپریل 6, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

      کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیدیا۔

    کراچی، لاڑکانہ، سکھر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر و قاص سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    چیف جسٹس عقیل احمد عباسی  نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی خراب صورتحال اور کچے میں شہریوں کے اغوا پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے امن و امان کی صورتحال پر وزیر قانون سندھ کی رائے پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر قانون کی بات سن کر افسوس ہوا ہے، اگر وہ امن و امان کے حوالے سے اس طرح کی رائے رکھتے ہیں تو کارروائی کیا کریں گے۔

    کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں خراب صورتحال پر چیف جسٹس کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بریفنگ دی۔ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کی الگ الگ بریفننگ دی اور رپورٹس پیش کیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے  کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے ایک ہفتے میں ڈی آئی جی سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں امن و امان پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں چیف جسٹس نے حکام کو حکم دیا کہ کوئی بھی کتنا طاقتور ہو اس کے رعایت نہ برتی جائے۔ امن و امان کو خراب کرنے والے جتنے بھی طاقتور ہوں انہیں انجام تک پہنچایا جائے۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے صوبے بھر میں ایک ماہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا تھے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم، سیف سٹی اور کچے کے ڈاکوؤں کا ایشو ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے ہماری بریفنگ سنی اور ہدایات دی ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالتی احکامات پر جو عمل درآمد ہوا ہے اس پر بھی بریفنگ دی ہے۔

    آئی جی نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے گشت بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں کئی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے اپنی گزارشات رکھی اور تجاویز دی ہیں۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تفتیش کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو ہوئی، پولیس ہر ممکن یقینی بنائے گی کہ جھوٹے مقدمات نہیں بنیں اس طرح بوجھ بھی کم ہوگا۔ کیس جب رجسٹرڈ ہوتا ہے تو  سہی تفتیش ہوتی ہے تو ملزمان کو سزا بھی ہوتی ہے۔

    صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز ملک نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈی جی رینجرز نے اجلاس میں بریفنگ دی کہ شہر میں ان کے پاس پولیس کے اختیارات ہیں وہ کام کررہے ہیں۔ اگر رینجرز کے پاس اندرون سندھ میں بھی پولیس کے اختیارات ہونگے تو وہاں بھی کارروائی کریں گے، رینجرز کے پاس کراچی میں اختیارات ہیں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ چوری کی موٹر سائیکل اور موبائل خرید خرید رہے ہیں ہائیکورٹ بار نے ان کیخلاف کارروائی کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب رینجرز ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ڈی جی رینجرز نے اختیارات سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.