تازہ تر ین

کل ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش

ملک میں کل ضمنی الیکشن ہونے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ دوسری طرف ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔
اتوار کو قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔
محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔
سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے۔
کوریج پر پابندی ڈی آر او نےعائد کی، کیونکہ جنرل الیکشن پر آر او آفس کے شیشے ٹوٹے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain