تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے دوران آج بھی پرچہ آؤٹ

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے پرچے لیک ہونے کا سلسلہ جاری۔ آج مطالہ پاکستان کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا۔

تعلیمی بورڈز میں پیپر شروع ہونے سے قبل آوٹ ہونے کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔

ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ اور مالاکنڈ کے زیر انتظام مطالعہ پاکستان کا پرچہ آوٹ ہوا۔

اس سے قبل 20، 22 اور 23 تاریخ کو بھی پیپر آؤٹ ہوا تھا۔

پیپرز آوٹ ہونے پر وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا نوٹس بھی بے سود ہوگیا۔

اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پیپرز آوٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain