تازہ تر ین

کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل

 کوئٹہ: برلن کوئٹہ دوستی کی علامت برلن بڈی بیئر کے مجسمے کو چوری کے خدشے کے پیش نظر عارضی طور پر متبادل جگہ منتقل کردیا گیا۔

برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر پر نصب برلن بڈی بیئر کا مجسمہ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی محفوظ علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لوہے کی حفاظتی سلاخوں کی چوری کے بعد برلن بھالو کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔

برلن بڈی بیئر کی حفاظتی سلاخوں کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

جرمن حکومت کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ ملنے والا بڈی بیئر کا مجسمہ جرمنی اور پاکستان کی ثقافت کا مظہر ہے۔

اس مجسمے کی تنصیب کے بعد کوئٹہ کے سابقہ جی پی او چوک کا نام تبدیل کرکے برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر رکھ دیا گیا تھا۔

کوئٹہ میں مذکورہ اسکوائر کا افتتاح جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے گزشتہ سال اگست میں کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain