تازہ تر ین

سیشن عدالت لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے سابقہ اہلیہ عنبرین سردار کی درخواست پر سماعت کی

عنبرین سردار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے

عدالتی حکم کے باوجود ایس پی کمپلینٹ کینٹ ڈویژن نے انکوائری رپورٹ جمع نہیں کرائی

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین پولیس کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، وکیل عنبرین سردار

رات کو 12 بجے ہوم سیکرٹری کے کہنے پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا، وکیل عنبرین سردار

پولیس عدالت میں حتمی رپورٹ جمع کرانے میں دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، وکیل عنبرین سردار

عدالت کا ایس پی کمپلینٹس کینٹ ڈویژن کو 30 مئی تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم

نورالامین مینگل 2 سال خود کو دھوکے سے شوہر ظاہر کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، درخواستگزار

نورالامین مینگل کا یہ اقدام جنسی زیادتی کے زمرے میں آتا ہے، درخواستگزار

نورالامین مینگل سے 16 اپریل 2108 کو شادی کی، درخواستگزار

بیٹی کی ممکنہ پیدائش کا سن کر نورالامین مینگل نے ذہنی و جسمانی تشدد کر دیا، درخواستگزار

نورالامین مینگل کی شراب نوشی کی عادت کی وجہ بیٹی پیدائشی طور پر آٹزم بیماری کا شکار نکلی، درخواستگزار

بیمار بیٹی ہونے کی وجہ سے نورالامین مینگل نے بیٹی اور بیوی کا خرچہ روکنا شروع کر دیا، درخواستگزار

تنگ آکر خرچے کے حصول کیلئے 6 مارچ 2024 کو فیملی عدالت لاہور سے رجوع کیا، عنبرین سردار

نورالامین مینگل نے تحریری طور پر عدالت کو بتایا کہ وہ مجھے 15 جون 2020 کو طلاق دیدی ہوئی ہے، عنبرین سردار

طلاق دینے کے بعد خود کو دھوکے سے شوہر ظاہر کرکے سابقہ اہلیہ کے ساتھ ازدواجی تعلقات جنسی زیادتی کے زمرے میں آتے ہیں، درخواستگزار

نورالامین مینگل نے مجرمانہ ذہنیت کے پیش نظر طلاق دے کر اسے چھپائے رکھا اور مجھے ملتا رہا، درخواستگزار گزار عنبرین سردار

نورالامین مینگل نے خفیہ طلاق کے بعد 28 اپریل 2021 کو دھوکے سے خود کو شوہر بتا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، درخواستگزار

نورالامین مینگل نے 8 دسمبر 2021 اور 12 مارچ 2022 کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، درخواستگزار عنبرین سردار

نورالامین مینگل نے 15 جون 2022 اور دیگر اوقات میں بھی خود کو شوہر بتا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، درخواستگزار

نورالامین مینگل نے کئی مرتبہ بغیر اجازت کے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، درخواستگزار

12 فروری 2024 کو بھی نورالامین مینگل نے گھر آکر زبردستی زیادتی کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر دھمکیاں دیتا فرار ہو گیا، درخواستگزار عنبرین سردار

نورالامین مینگل کیخلاف دھوکے سے خود کو شوہر ظاہر کرکے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا جائے، درخواستگزار عنبرین سردار

پولیس 3 دن گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی، وکیل درخواستگزار

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف زنا بالدھوکہ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

مقدمہ درج کرنے میں تاخیر پر ایس ایچ او تھانہ جنوبی چھائونی کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain