تازہ تر ین

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بنتِ حوا فورم (BHF) کی جانب سے غیر معمولی خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں تیسرا بنتِ حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 حاصل کیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں منعقدہ تقریب میں 10 کیٹیگریز میں کل 35 ایوارڈز پیش کیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل جوہر کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے دیگر وصول کنندگان میں شبینہ ایاز اور تبسم عدنان شامل تھے۔

تقریب میں خواتین کو صحت کی دیکھ بھال، سماجی کام، خواتین کو بااختیار بنانے، انٹرپرینیورشپ، کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain