Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب یونیورسٹی ‘ترک یونیورسٹی یاشار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • ای سی او ممالک کی آرٹس یونیورسٹیوں کے سربراہان کا اجلاس آج سے شروع
    • پٹواری کی جانب سے غیرقانونی فرد جاری کرنے کیخلاف آئینی درخواست خارج
    • اشتہاری کی عدم پیشی پر ضامن بھائی کا 20 لاکھ کا مچلکہ ضبط، 15 کنال سے زائد جائیداد قرق کرنے کا حکم
    • لاہور:کم عمری میں معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھائے ایک نوجوان مکینک ورکشاپ میں موٹرسائیکل کے انجن کی مرمت میں مصروف ہے۔
    • بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ‘توانائی تعاون کی مالیت 3.33ٹریلین یوآن
    • 5 سول ججوں کے تبادلے ،ہائیکورٹ میں بطور ریسرچ آفیسر تعینات
    • لاہور:ایک کاریگر نے سرکنڈوں اور رنگ برنگے دھاگوں کی مدد سے تیار کردہ روایتی پتنگ کا خوبصورت ماڈل اور دیگر ثقافتی دستکاری کے نمونے فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
    • غزہ’ اسرائیلی فضائی حملے’ 10فلسطینی شہید’حماس کا جوابی کارروائی کا عندیہ
    • امریکا میں تھینکس گیونگ سفر کے دوران 1000سے زائد پروازیں منسوخ
    • ٹرمپ نے پیوٹن سے یورپ کے خلاف فوجی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا
    • یوکرین کا جنگ میں پہلی بار لیزر ہتھیار سے جیٹ انجن والا روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سمارٹ انٹرایکٹو بورڈز لگانے کا فیصلہ
    • حیدر آباد:کسان کاشت کردہ چاولوں کو تھیلوں میں بھر رہے ہیں۔
    • ورلڈ یونورسٹی رینکنگ 2027 100 جامعات میں پاکستان کی محض 15 یونورسٹیاں شامل
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی چوتھی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی
    • لاہور رنگ روڈ پر خواتین کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر سفر کی ویڈیو وائرل
    • محسن نقوی کا فائر بریگیڈ گاڑیوں کا رسپانس ٹائم کم کرنے کا حکم
    • ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد، دونوں ممالک کا کردار محدود ہے:ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میکسیکو میں پہلی بار صدر کے عہدے کیلیے ایک خاتون منتخب

    By Khabrain Newsجون 3, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں حکمراں جماعت مورینا پارٹی کی صدارتی امیدوار کلاڈیا شین بام نے الیکشن جیت کر ملک کی پہلی خاتون صدر اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاؤڈیا شین بام نے صدارتی الیکشن میں لینڈ سلائیڈنگ فتح حاصل کی۔ انھوں نے نے تقریباً 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ مدمقابل گالویز 28 اور جارج الواریز مینیز 12 فیصد ووٹ حاصل کر پائے۔

    میکسیکو میں صنفی امتیاز کافی زیادہ ہے اور خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ ہر روز 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔ ایسے ملک میں کسی پہلی خاتون صدر منتخب ہوکر کلاڈیا شین بام نے تاریخ رقم کردی۔

    خیال رہے کہ 61 سالہ کلاڈیا شین بام پیشے کے اعتبار سے ایک سائنس دان ہیں اور سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔ میکسیکو سٹی کی سابق میئر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    اُن کے قریب ترین حریف گالویز نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب خاتون امیدوار کلاڈیا شین بام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مؤثر اپوزیشن کا کرداد ادا کرتے ہوئے ملکی معاملات میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تاریخی فتح پر میکسیکو سٹی کے مرکزی چوک میں جشن منایا گیا۔ نومنتخب خاتون صدر نے بھی گانا گایا اور رقص کیا۔

    اپنے خطاب میں کلاڈیا شین بام نے کہا کہ میں میکسیکو کی لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دن مجھے ووٹ دیا۔ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گی۔

    میکسیکو میں خطرناک منشیات فروشوں اور گینگسٹرز کا کئی علاقوں میں راج ہے۔ گینگز کے درمیان بھی آئے دن خونی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند 26 سیاست دانوں کو قتل کیا گیا۔

    تاہم دہشت زدہ علاقوں میں تشدد کی اس تازہ لہر کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پہنچے جن کی کی حفاظت کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    ہسپانوی بولنے والے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میکسیکو کی آبادی 12 کروڑ 90 لاکھ ہے اور تقریباً 10 کروڑ ووٹرز ہیں۔ نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے ارکان، کئی ریاستوں کے گورنروں اور متعدد مقامی عہدیداروں کے لیے الیکشن ہوئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ‘توانائی تعاون کی مالیت 3.33ٹریلین یوآن

      غزہ’ اسرائیلی فضائی حملے’ 10فلسطینی شہید’حماس کا جوابی کارروائی کا عندیہ

      امریکا میں تھینکس گیونگ سفر کے دوران 1000سے زائد پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.