Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بجٹ پر حکومت سے بات ہورہی ہے، امید ہے شہباز شریف وعدے پورے کریں گے، بلاول

    By Khabrain Newsجون 21, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف کے لیے مفت سولر دیں گے جبکہ بجٹ کے معاملے پر حکومت سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے شہباز شریف ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

    لیاری میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے تین نسلوں سے ایک شہر کی جدوجہد میں حصہ لیا اور لیاری کے عوام کے ساتھ مل کر دو آمروں کا مقابلہ کیا اور شہریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی جب سے سیاست میں آیا ہوں کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتا آرہا ہوں، وہ شہر جس میں بینظیر بھٹو پیدا ہوئیں اور میں خود پیدا ہوا، اس کی ترقی کے لیے میں یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتا ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے ہم نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں حکومت بنائی ہے اور ہم پر اعتماد کرکے پیپلزپارٹی کو منتخب کروایا ہے، اسی لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے زور دیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ جب وہ ایک بار پھر منتخب ہو کر آئے ہیں تو جو مسائل نگران حکومت کے دوران پیدا ہوئے وہ حل ہوتے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے اور ہمیں اس کے نتائج بھی نظر آرہے ہیں اور امید ہے آگے اس میں بھی بہتری آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے، خاص طور پر سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 18 اور 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور جب عوام کو بل ملتے ہیں تو وہ بل بھی ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بجلی فراہم کرنے والے وفاقی اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے تو ہم نے سوچا کہ ایک ایسا منصوبہ لے کر آئیں، جس میں ہم خاص طور غریب عوام کو مدد دے سکیں اور وزیراعلیٰ اس بجٹ میں ایک نیا منصوبہ شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غریب عوام کو مفت سولر کی سہولت دیں گے تاکہ ان کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف مل سکے اور جو لوگ افورڈ کرسکتے ہیں ان کو بھی سبسڈائز ریٹ پر سولر فراہم کریں گے تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کوئی بہتری آئی۔

    ‘حکومت کے ساتھ بجٹ پر بات جاری ہے’

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی مشکلات آپ کے سامنے ہے اور حکومت وقت اس سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ بہتر یہ ہوتا کہ حکومت وقت اپنے تمام اتحادیوں اور خاص طور پر پی پی پی سے پہلے سے بات چیت کرکے یہ بجٹ بناتی تاکہ ہم اپنی رائے دیتے، اپنے مسائل سے ان کو آگاہ کرتے کہ ہمارا اپنا ایک حلقہ ہے اور ہمیں ملک کے غریب عوام ووٹ دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجٹ بناتے وقت اگر پی پی پی کی رائے ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر ملک اور معیشت کو سنبھالنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت پی پی پی کی شکایت دور کرنے کے لیے جو ہوسکتا ہے وہ ہو تاکہ ہم مل کر بجٹ منظور کرسکیں اور ملک کو اس معاشی مشکلات سے نکال سکیں، مجھے وزیراعظم شہباز شریف سے امید ہے اور ان کی نیت بھی صاف ہے، وہ پی پی پی کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے عوام کے لیے آواز اٹھائیں گے اور آپ کی نمائندگی کرتے رہیں گے اور یہ جدوجہد اس وقت جاری رہے گی جب تک آپ کا حق آپ کو نہیں دلاتے۔

    ‘سیاسی بحران’

    بلاول نے کہا کہ ایک طرف معاشی مشکلات ہیں اور دوسری طرف سیاسی طور پر بھی ایک ایسا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں نفرت کی سیاست عروج پر ہے اور جب ہم اسلام آباد جاتے ہیں تو وہاں کے سیاست دان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور آپس میں بات کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چاہے آپ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں بیٹھے ہوں، ہمارا فرض اور کام پاکستان کے عوام کی نمائندگی کریں اور اُن کے مسائل حل کریں۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں وہ تمام سیاسی جماعتیں جو اپنی انا اور ذاتی مسئلے کی وجہ سے پاکستان اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ہمارے پورے معاشرے میں نفرت کی سیاست پھیلا رہے ہیں کہ ان کو پارلیمان میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو جمہوری قوتوں سے بات کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے جمہوری نظام کو بہتر اور فعال بنا سکیں، جس کے لیے لیاری اور پاکستان بھر کے عوام نے قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس دن تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو کر فیصلہ کریں کہ پارلیمان وہ ادارہ ہے جہاں سے ہم پاکستان کے عوام کے مسائل حل کریں گے اور آپ کی لڑائیاں نہیں لڑیں گے تو پھر آپ دیکھیں گے ہم معیشت سمیت دیگر مسائل کا حل ویسے ہی نکال سکتے ہیں جیسے عوام امید کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.