تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں سمیت سیکیورٹی پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان سے گورنر بلوچستان اور صوبائی کابینہ کی گورنر ہاوٴس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماوٴں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

دورہ کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزشن پر منتقلی کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے جبکہ کسانوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain