تازہ تر ین

تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

 اسلام آباد: تاجر برادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے۔ بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے ہوگیا ہے جو اگلے 15 دن تک نافذ رہیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain