تازہ تر ین

الیکشن کمیشن؛ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں اور سیاسی جماعتوں کو مہلت نہ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے سابق اسمبلیوں کے ارکان اور سیاسی جماعتوں کو آخری مہلت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق اسمبلیوں کے ارکان اور 10 سیاسی جماعتوں کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے کے معاملے کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، جس میں الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کمیشن حکام کے مطابق سابق اسمبلیوں کے ارکان 12 اگست کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ مجموعی طور پر 37 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔

اس موقع پر ممبر کے پی نے کہا کہ سابق ارکان کے لیے گوشوارے جمع نہ کروانے پر قانون خاموش ہے، جس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ اگر سابق ارکان اسمبلی کے حوالے سے قانون خاموش ہے تو کمیشن کیا کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ایسے ارکان کو انتخابات کے لیے نئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے دیے جائیں۔ 10 سیاسی جماعتوں نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔ قانون کے مطابق ایسی سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

ممبر کے پی نے کہا کہ آپ قانون کی کیا بات کرتے ہیں۔ قانون تو کہتا ہے کہ آزاد ارکان 3 دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔اب تو آزاد ارکان کو 15 دن دے دیے گئے ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن گوشوارے جمع کروانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain