تازہ تر ین

یونس خان نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی

کراچی: سابق اسٹار یونس خان نے بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

انھوں نے اس بابت سوال پر استفسار کیاکہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلیے بورڈ پر دباؤ ہے، بہت سے شائقین بھی انھیں اس ذمہ داری کے لیے ناموزوں قرار دے چکے ہیں۔

البتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ہے، میں اس کے بجائے انفرااسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain