تازہ تر ین

قومی قیاد ت جواں سال امریکی قیادت کے حوالے کرنے کا وقت آگیا ہے ، بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد قوم سے نشریاتی خطاب ، کمالا ہیرس کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین

نیویارک ( محسن ظہیر )امریکی صد جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم قومی قیادت ، جواں سال قیادت کے حوالے کر دیں تاکہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور ملک وقوم کو آگے لے کر جائیں ۔ یہ بات صدر بائیڈن نے قوم سے نشریاتی خطاب کے دوران کہی ۔صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد صدر بائیڈن کا یہ قوم سے پہلا نشریاتی خطاب تھا۔ صدر بائیڈن نے ”اوول آفس “ سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ وہ صدارتی کی اپنی باقی ماندہ مدت جو کہ تقریباً چھ ماہ بنتی ہے، پوری کریں گے۔صدر بائیڈن کا لہجہ خطاب کے دوران دھیمہ تھا ۔
صدر بائیڈن کا خطاب میں کہنا تھا کہ صدارت کے باقی چھ ماہ کی مدت میں بطور صدر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے برا اعزاز صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنی وائس پریذیڈنٹ کمالا ہیرس جو کہ ممکنہ طور پر ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدار ہوں گی ، کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میرے دل اور روح میری قوم کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ، طاقت ، مستقبل قوم کے ہاتھ میں ہے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئیے کہ ہم ”یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ “ ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں پانچ نومبر کو صدارتی الیکشن ہونگے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ ، ریپلکن پارٹی کنونشن میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہو گئے ہیں جبکہ کمالا ہیرس ، 19اگست کو امریکی شہر شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹ کنونشن میں صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی حاصل کریںگی تاہم انہوں نے صدر بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد اپنی صدارتی مہم بھرپور طریقے سے شرو ع کر دی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain