تازہ تر ین

پیرس اولمپکس؛ ڈرون کیمرے سے مخالف ٹیم کی جاسوسی پر 8 ماہ کی جیل

پیرس اولمپک گیمز سے قبل ڈرون کیمرے کی مدد سے مخالف ٹیم کی جاسوسی کے الزام میں کینیڈین ویمنز فٹ بال ٹیم کے 2 سپورٹ اسٹاف ممبران کو 8 ماہ جیل کی معطل سزا سنا دی گئی۔

43 سالہ اینالسٹ جوے لومبارڈی اور اسسٹنٹ کوچ جیسمین مینڈیر نے ڈرون کے ذریعے نیوزی لینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سیشن کی جاسوسی کی تھی.

جس پر دونوں کو گذشتہ روز سینٹ ایٹینی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر انھوں نے جرم قبول کرلیا، جس پر انھیں 8 ماہ قید کی معطل سزا سنائی گئی۔

اگر وہ گیمز کے دوران دوبارہ ایسی کسی حرکت میں ملوث رہے تو جیل بھیج دیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain