Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کو آزمائشوں اور مشکل معاشی اہداف کا سامنا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

    By Khabrain Newsجولائی 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت آزمائشوں اور مشکل معاشی اہداف کا سامنا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کے ایڈیٹرز کے نام اپنی تحریر میں جین میریٹ نے کہا کہ آج پاکستان میں میری تعیناتی کا پہلا سال مکمل ہو گیا ہے اور یہ ایک سال میری زندگی کا یادگار سال ہوگا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں رہائش کی میں ہمیشہ خواہش مند تھی۔ برطانیہ میں ہم اس ملک کےگرم جوش رویے، قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور لذیذ کھانوں کے بارے میں سنتے تھے اور ہم بالکل مایوس نہیں ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے خوبصورت ترین مقامات پر ہائیکنگ کر چکی ہوں اور یہ میرے لیے انتہائی خوش نصیبی کا احساس ہے۔ مارگلہ کے سر سبز پہاڑ میری رہائش کے قریب ہونے کے باعث یہاں باقاعدگی سے جانا ہوتا ہے۔ کچھ یاد گار چھٹیاں نتھیا گلی کی دلفریب پہاڑی گزرگاہوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی گزریں۔

    جین میریٹ کا کہنا تھا کہ یہ سال ہمارے دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا۔ اس کے باوجود راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل اور لندن کے اوول میں پاک برطانیہ کا ٹی ٹوئنٹی دیکھنا ایک بہت خوش گوار تجربہ تھا۔ اگرچہ آپ نے مجھے خواتین کرکٹ ٹیم اور مرینہ اقبال کے ساتھ کچھ گیندیں کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا ہو تو یقیناً کرکٹ ٹیم میں مستقبل قریب میں میرے لیے کسی گنجائش کی توقع نہیں رکھیں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی تحریر میں مزید کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خاندانی نظام کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ اس سال کے آغاز میں میری 82 سالہ والدہ اور بڑی ہمشیرہ پاکستان آئے اور اس ملک کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ پاکستان میں سفر کرنے والے میرے بہت سے ساتھیوں کے اہلِ خانہ نے پاکستان میں سفر کے دوران پرتپاک استقبال کیے جانے کی تعریف کی ہے۔

    پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے کھانوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان کا ذکر مکمل نہیں سمجھتی! آپ دفتر میں داخل ہوں اور دنیا کے بہترین آموں کی مہک آپ کے مزاج کو معطر کردیتی ہے۔ اسی طرح پشاور کے چپلی کباب سے لے کر ملتان کے حلوے اور کراچی کی بریانی تک میں نے خوب کھائے اور دل بھر کے کھائے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی آزمائشیں درپیش ہیں۔ یہ سال پاکستان کی طویل المدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری معاشی اصلاحات کے لیے ایک اہم سال ہے۔ اس میں تمام فریقین کا ایک جامع نقطہ نظر پر اتفاق بھی ضروری ہے۔ موسمیاتی تغیّرات کے اثرات کے مطابق ملک بھر میں زندگی اور معاش کے استعدادِ کار کے لیے پاکستان کو ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے وزیر اعظم پاکستان نے ایک ’تعلیمی ایمرجنسی‘ کا بھی اعلان کیا ہے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ آپ کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے اور ملک بھر سے پاکستانیوں سے ملاقات کے بعد ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کی صلاحیتیں، اختراعی فطرت اور استعداد آپ کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مددگار ہیں۔ پاکستان میں پہلے سال کے شاندار تجربے کے لیے بہت نوازش۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع

      چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

      کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.