تازہ تر ین

میکسیکو کا ’ڈیڈ زون‘ دنیا کا 12 سب سے بڑا ڈیڈ زون بن گیا

نیشنل اوشین سروس (این او اے اے) کے تعاون سے سائنسدانوں نے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق خلیج میکسیکو کا “ڈیڈ زون” (کمیاب آکسیجن والے خطہ) اس سال ریکارڈ پر دنیا کا 12 واں سب سے بڑا ڈیڈ زون علاقہ بن گیا ہے۔محققین نے بتایا کہ اس سال یہ علاقہ تقریباً 6,705 مربع میل ہے جو توقع سے زیادہ ہے۔ یہ علاقہ پانی میں آکسیجن کی کم مقدار رکھتا ہے جو کہ مچھلیوں اور دیگر سمندری حیاتیات کو ہلاک کرنے کیلئے کافی ہے۔این او اے اے کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نکول لیبوف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس خطے کے ہائپوکسیا (آکسیجن کی کمی) کو سمندری زندگی کی صحت کے طور پر ناپیں، خاص طور پر بدلتی ہوئی آب و ہوا اور طوفانوں کی ممکنہ شدت اور بارش اور بہاؤ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain