تازہ تر ین

عراقی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت پر جلد عمل شروع ہوگا، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد وزارت داخلہ پہنچا، جہاں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین سے عراق میں پاسپورٹ نہ لینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عراقی پولیس کو پاکستان میں تربیت دینے اور سیف سٹی پراجیکٹ میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ عراقی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو عراق کے دورے کی بھی دعوت دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain