Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
    • نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے میں 2 نوجوان زہریلی شراب پینے سے جاں بحق
    • ستھرا پنجاب کی نا اہلی ، بد ترین نظام سے نجی سرکا ری سکول کے طلبہ کو مشکلات
    • جعلی ادویات انسانی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں: ساجد محمود
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نادیہ خان متنازع ویب سیریز ‘برزخ’ کے دفاع میں سامنے آگئیں

    By Khabrain Newsاگست 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی ویب سیریز ‘برزخ’ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا۔

    پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو تیسری قسط کی نشریات کے بعد سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، پاکستانی مداح سمیت کئی شوبز شخصیات بھی سیریز پر پابندی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

    مداحوں نے سیریز کے میگا اسٹار فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘برزخ’ میں اسلامی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    اب حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ تجزیہ نگار نادیہ خان نے سیریز ‘برزخ’ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    نادیہ خان نے کہا کہ پاکستانی شائقین ‘برزخ’ کو اس لیے قبول نہیں کررہے کیونکہ یہ ہمارے روز مرہ کے ڈراموں سے ہٹ کر بنائی گئی ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ساس بہو، شادی، لڑائی جھگڑے اور طلاق پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند ہے، وہ یہ سیریز نہ دیکھیں کیونکہ اُنہیں یہ پسند نہیں آئے گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ہدایتکار یا رائٹرز پہلی بار ایسا پراجیکٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اس سے قبل ہم نے جب بھی سسپینس سے بھرپور کوئی ڈرامہ یا فلم بنائی ہے تو اُس میں کامیابی نہیں ملی۔

    اُنہوں نے کہا کہ سیریز کے ڈائیلاگز، کہانی اور منظر کشی لاجواب انداز میں کی گئی ہے اور پھر فواد خان اور صنم سعید کی طویل عرصے بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی نے تو ہمیں ‘برزخ’ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔

    آخر میں نادیہ خان نے سیریز کی اچھائیاں اور برائیاں گنواتے ہوئے ‘برزخ’  کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ویب سیریز ‘برزخ’ میں ہم جنس پرستی، فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے جس کی وجہ سے سیریز پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.