Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شان شاہد نے مجھے شوبز میں آنے اور ماڈلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی، بہن کا انکشاف

    By Khabrain Newsاگست 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کے بھائی اُن کے شوبز میں کام کرنے کے خلاف تھے۔

    حال ہی میں زرقا شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے بھائی شان کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہمارے والد بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے۔

    زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے اپنی جوانی کے دنوں میں ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، میں شوبز انڈسٹری بھی جوائن کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی شان نے مجھے ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں شان خاندان کی لڑکیوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے شدید مخالف تھے، میں جب بھی اُن کے سامنے ماڈلنگ کی بات کرتی تھی تو وہ سخت ناراض ہوجاتے تھے۔

    اداکار کی بہن نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، سہیلیوں کے کہنے پر صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا۔

    زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ میرے بھائی نے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت کیسے دی؟، اُن کی یہ سوچ کیسے تبدیل ہوئی؟

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شان نے اپنی سوچ تبدیل کرکے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی۔

    زرقا شاہد نے مبہم انداز میں کہا کہ جب لوگ اسٹار بن جاتے ہیں تو وہ اپنے خاندان اور بہن بھائیوں کو بھول جاتے ہیں، میں ایسے لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اسٹار بننے کے بعد یہ نہیں سوچیں کہ اب آپ کو خاندان والوں کی ضرورت نہیں رہی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.