تازہ تر ین

اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جڈیجا نے سیاست میں قدم رکھ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے بھی اہلیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے رکن رویندرا جڈیجا نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جوائن کرلیا
جڈیجا کی سیاست میں شمولیت کا اعلان بھارتی آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا جڈیجا نے کیا، جو خود بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابا گجرات کے شہر جام نگر سے بی جے پی کی ایم ایل اے منتخب ہوئیں، وہ سال 2022 میں رکن پارلیمنٹ ہوئیں تھی۔
قبل ازیں کرتی آزاد، محمد اظہر الدین، نوجوت سنگھ سدھو، محمد کیف، چیتن چوہان، ونود کامبلی اور منوج پربھارکر سمیت کئی بھارتی کرکٹرز سیاست کا رخ اختیار کر چکے ہیں۔
سب سے پہلے سیاست کے میدان میں آنے والے بھارتی کرکٹر سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی تھے جنہوں نے لوک سبھا کی دو نشستوں سے انتخاب لڑا لیکن دونوں ہار گئے اور پھر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain