تازہ تر ین

اسپیکر قومی اسمبلی کا کل کے واقعے پر نوٹس، کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات کے واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا میں ہی اسپیکر تھا، اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر اٹیک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈ لینا پڑے گا، ساری ویڈیوز منگوالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کرنا پڑے گا جبکہ ایف آئی آر بھی کٹوانی پڑی تو کرواؤں گا، نامزد کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain