تازہ تر ین

ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہےجس کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اب تک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

اعلامیے کے سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کے لیے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی نان فائلرز کے وارننگ کے بعد بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain