Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے
    • اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی
    • سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
    • گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
    • روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
    • فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
    • پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
    • پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صدر وینزویلا کے قتل کی سازش پکڑی گئی؛ امریکی فوجی سمیت 6 غیرملکی گرفتار

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بوگوٹا:  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 امریکی 2 ہسپانوی اور ایک چیک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے اور انھیں قتل کرنے کی سازش امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے تیار کی تھی۔

    وزیر داخلہ نے مزیدبتایا کہ سازش بروقت پکڑی گئی۔ امریکی بحریہ کے اہلکار سمیت 6 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 3 کا تعلق امریکا سے، 2 کا اسپین سے اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔

    وینزویلوی صدر کے قتل کی سازش میں گرفتار امریکی بحریہ کے ایک رکن کی شناخت ولبرٹ جوزف کاسٹینا گومز کے نام سے ہوئی۔ جنھوں نے افغانستان، عراق اور کولمبیا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    وینزویلا میں اسپین کے سفارت خانے نے اپنے 2 شہریوں کی صدر کے قتل کی سازش میں گرفتاریوں پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایک امریکی فوجی سمیت 2 امریکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تاہم امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں نکولس مادورو کا تختہ الٹنے اور قتل کی کسی بھی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔

    البتہ امریکی بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وینزویلا میں سیاسی بحران کے جمہوری حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے 28 جولائی کو وینزویلا کے متنازع صدارتی انتخابات کے دوران ووٹنگ میں رکاوٹ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دو روز قبل ہی وینزویلا مادورو کے 16 اتحادیوں پر پابندیاں عائد کی تھی۔

    اسی طرح  اسپین کی پارلیمنٹ نے بھی وینزویلا کے اپوزیشن کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز کو صدارتی انتخابات میں فاتح کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

    خیال رہے کہ وینزویلا میں نکولس مادورو کے 52 فیصد ووٹس حاصل کرکے دوبارہ صدر بننے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    جس کے جواب میں حزب اختلاف نے ملک کی 80 فیصد ووٹنگ مشینوں سے اپنی فتح کی ٹیلی شیٹس اکٹھا کرکے حکومت کو حیران کردیا تھا۔

    وینزویلا کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے جمع کردہ انتخابی ٹیلی شیٹس آن لائن بھی شائع کردی تھی جس میں اپوزیشن لیڈر گونزالیز نے نکولس مادورو کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ووٹسں حاصل کیے تھے۔

    انتخابات میں دھاندلی کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت کے باوجود وینزویلا کی سپریم کورٹ نے نکولس مادورو کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو 2013 سے اقتدار میں ہیں اور طویل عرصے سے دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ امریکا پابندیوں اور خفیہ کارروائیوں کے ذریعے ان کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    نکولس مادورو کی حکومت اس سے قبل بھی وینزویلا میں قید امریکیوں کے عوض امریکی حکومت سے مراعات حاصل کرتی آئی ہے۔

    گزشتہ برس بھی نکولس مادورو نے جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ گزشتہ برس کیے گئے ایک معاہدے تحت 10 امریکیوں کی رہائی کے بدلے امریکا میں منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزام میں قید اپنے ایک دوست اور اہم اتحادی کو رہا کروایا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی

      روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

      برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.