Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان کو بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

      اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اب لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، وہ اپنے بچوں کو پاکستان لائیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب لاشیں چاہییں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میری والدہ کے انتقال پر عمران خان نہیں آیا ۔ اس کھیل میں عمران خان پھنس گیا ہے ۔عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں ۔ عمران خان یہود کی غلامی کررہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ گنڈا پور میرا دوست رہ چکا ہے ۔ کے پی کے میں کرپشن ہورہی ہے ۔ گنڈا پور قوم کو گمراہ کررہا ہے ۔ غلامی کررہے ہیں ۔ کے پی کے کا سی ایم گالی دے رہا ہے ۔ کے پی کے وسائل خرچ کیے جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے فیض حمید کو اپنا باپ بنالیا تھا ۔ ہماری عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گنڈا پور ایک پیادہ ہے ۔کے پی کے کے عوام بھی ہمارا حصہ ہیں۔ عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔ 9 مئی بھی سیاسی کیس نہیں ہے۔ آپ جان بوجھ کر غیر قانونی کام کرنے جا رہے ہیں، تاکہ حالات خراب ہوں، گولیاں چل جائیں، خود بندے مار دیں اور مدعا کسی اور پر ڈال دیں۔ اس طرز سیاست سے ہمیں نکلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ میں دو سال پہلے ٹھیک تھا۔ مجھے خان صاحب سے بہت پیار تھا، میں نے انہیں بتایا کہ آپ پر گولیاں چلیں گی، آپ کے پیاروں نے ان پر گولیاں چلائیں، جن پر بھروسا کرتے تھے لیکن آج بھی پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے؟۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ لیڈر سے پیار کرتے ہیں مگر یہ کیا بات ہے کہ آپ زبان سے بول نہ سکیں، آپ باتھ روم نہیں جا سکتے، آپ صرف آکے کہیں میں آگ لگاؤں گا، میں گولی مار دوں گا، میں اس کی ٹانگیں توڑ دوں گا، میں اس پر حملہ کردوں گا۔ آپ کسی ماں بہن بیٹی کی پردہ داری کا خیال نہ کریں، کسی کے گھر میں گھس جائیں، میں آپ کے کسی کو گالی دوں گا تو کیا آپ میرا گریبان نہیں پکڑیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کی بھی ایک حد ہے۔ سیاست کی بھی ایک حد ہے اسی طرح حکومت کی بھی ایک حد ہے۔ یہاں میری گزارش ہے اعلیٰ عدلیہ سے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ نہ یہ پی ٹی آئی کے باپ کا ملک ہے، نہ یہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے باپ کا ملک ہے۔ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے۔ میں بھی آپ کےسامنے ہوں، کس بے دردی سے مجھے نکالا تو کیا ہوا؟ کیا میرا رزق رک گیا، کیا میں معذور ہوگیا؟ مجھے کیا ہوا؟ چیزیں چلتی رہیں گی۔ لوگ لڑ رہے ہیں۔ شہرت کے نام پر لڑ رہے ہیں۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بڑھکیں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پھر بھی اگر آپ نے سوچ لیا ہے کہ آپ نے یہی سیاست کرنی ہے تو پھر سیاسی فتح اور دفن کی تیاری سامنے ہے۔ رزلٹ بھی سامنے ہے۔ نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خودمختاری کو اب کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ ملک میں بجلی سستی ہوگی ، پیٹرول بھی سستا ہورہا ہے۔ میں اس حکومت کا فین نہیں ہوں، نہ اس حکومت کو بہت زیادہ اہل بھی نہیں سمجھتا لیکن جب مینڈیٹ کی بات کریں کہ جو 2018 میں ہم نے کیا آج وہی انہوں نے کردیا۔ یہ تو عام بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دید، مروت، لحاظ بہت ہوگیا ہے۔ مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ مجھے اپنے فون سے کچھ باتیں قوم کے سامنے رکھنی پڑیں۔ یہ قوم جب کسی کو سر پر بٹھاتی ہے تو پاؤں میں لانے میں بھی دیر نہیں کرتی۔ یہ جذباتی قوم ہے۔ ایسے حالات پر نہ لائیں جہاں چیزیں آؤٹ آف کنٹرول ہو جائیں۔

    صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ گھٹیا وڈیوز کا میں قائل نہیں ہوں، وہ میرے فون میں بھری ہوئی ہیں۔ کسی کی ذاتی زندگی کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے میں نے نہیں کرنا۔ لیکن ایسے حالات میں، میرا مقصد ہے کہ میں تنبیہ کررہا ہوں کہ قتل و غارت رک جائے، لیکن اگر آپ نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا یا ایسا کرنا چاہتے ہیں تو پھر چیپٹر کلوز ہے۔

    ایک اور صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا بہت اہم ہے۔ اگر میرے گھر میں وفات ہو اور آپ ڈھول باجے لے آئیں تو جوتے ہی کھائیں گے۔ اسی طرح جب ملک کی قسمت بدل رہی ہو، یا ملک بہتر کی طرف جا رہا ہو یا اچھائی کی طرف جا رہا ہو، ڈالر کم ہوا، بجلی کم ہوئی، پیٹرول کم ہوا، آئی ایم ایف کا لون مل گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیلنس پر آ گیا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر ہو رہی ہیں، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، شرح سود بھی کم ہوئی ہے، اس سب کے نتیجے میں عوام کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جس وقت میں آپ سے بات کررہا ہوں، 72 گھنٹے، اگلے ہفتے پھر ایک پاکستان کے لیے بڑی خبر آ رہی ہے۔ بہت بڑی خبر آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی بھی اس کے لیے کوششیں کرتی رہی، ایڑھی چوٹی کا زور لگایا سب نے، لیکن ان تمام اچھے چیزوں کا سہرا اگر ایس آئی ایف سی کے سر ہے تو اس سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کوئی ملک کو کیوں پیسے دیتا تھا؟ سب فوج کے منہ کو پیسے دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں فیض حمید کے سامنے کھڑا ہواجب وہ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا، لیکن ہمت کی ماں۔ مشکلات جھیلیں مگر کچھ نہیں ہوا۔ میں آج بھی آزاد ہوں۔ میں غلامی قبول نہیں کر سکتا، ڈکٹیٹر شپ قبول نہیں کر سکتا کہ آگ لگا دو، بندے مار دو۔ میں نے خان صاحب کے لیے مالی لحاظ سمیت ہر طرح سے کام کیے ہیں، جہانگیر ترین، علیم خان کے جیسے تین چار لوگ تھے جنہوں نے کام کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ان بزدلوں میں سے نہیں ہوں جو بعد میں آ گئے اور کہا کہ ہمارا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب تحریک انصاف عروج پر تھی اور عمران خان چاند پربیٹھے تھے تو میں اس وقت باہر نکلا تھا ہمت کرکے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بات کریں تو آپ بداخلاقی سے چیزیں ٹھیک نہیں کر سکتے۔ آپ عزت کریں گے تو دگنی عزت ملے گی۔ اسی طرح بدمعاشی کریں گے تو ڈبل بدمعاشی ملے گی۔ میں بہت محتاط ہوکر لفظ استعمال کررہا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ میرے ساتھ آپ لوگوں کو بھی معافی تلافی کے لیے جانا پڑے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.