Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صبا اور اقرا کی ایک دوسرے کی تعریفیں مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
    • پرامن اسلام آباد سپر لانگ مارچ جاری رہے گا’لیاقت بلوچ
    • پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں کی مقامی تیاری کی جانب اہم پیشرفت
    • جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی، انٹرویوز رواں ہفتے متوقع
    • بیٹی کے قتل کا جرم ثابت، باپ کو سزائے موت،داماد کو 2 سال قید
    • پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال پر پابندی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو کمی کر دی گئی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • ڈے کیئر سینٹرز کو قانونی دائرے میں لانیکا فیصلہ، قانون سازی کی یقین دہانی
    • پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شافع حسین
    • چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاہور ہائیکورٹ ‘پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
    • لاہور ہائیکورٹ’ پراپرٹی ٹربیونل سے متعلق درخواست غیرضروری قرار دیتے مسترد
    • لاہور چیمبر انتخابات کا پولنگ وینیو تبدیل کرنیکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
    • مانگا منڈی پولیس کی بروقت کارروائی، بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنیوالا استاد گرفتار
    • لاہور میں رواں سال موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
    • پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح میں مزید اضافہ
    • 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388 ٹریفک حادثات 794 افراد شدید زخمی
    • ایمبا پے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم آن برانڈ سے نیا معاہدہ
    • فیصل آباد، مبینہ غیر قانونی پٹرول فروشوں نے 2بھائیوں کو آگ لگا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کمی ریکارڈ

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: یکم سے 15اکتوبر کے درمیان کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں اس پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

    پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 15 اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 48فیصد کی کمی سے مجموعی طور پر 31 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں 11 لاکھ 86 ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 19 لاکھ 16 ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 53 فیصد اور 45 فیصد کم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے پچھلے سال کی 49لاکھ 93 ہزار گانٹھوں کے مقابلے میں 15 لاکھ 91 ہزار گانٹھوں کی خریداری کی ہیں جبکہ 5لاکھ 8 ہزار روئی کی گانٹھوں کے ذخائر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ 15اکتوبر تک صرف 3ہزار 200روئی کی گانٹھیں بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پندرہ اکتوبر والا  پندھرواڑا اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران اس  پندھرواڑے کے دوران کپاس کی آمد پچھلے سال کے اسی پندھرواڑے کے مقابلے میں زیادہ تھی جبکہ اس سے پہلے تمام پندھرواڑوں کے دوران یہ آمد کافی کم ہوتی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پندھرواڑے کے دوران  ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور دس لاکھ62ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جبکہ پچھلے سال کے اس پندھرواڑے کے دوران یہ آمد 9لاکھ 71ہزار گانٹھیں تھی۔

    زیر تبصرہ پندھرواڑے میں کپاس کی آمد میں ریکارڈ اضافے کے باعث ملک بھر میں غیر متوقع طور پر 184مزید جننگ فیکٹریاں فعال ہوئیں جس سے ملک بھر میں فعال جننگ فیکٹریوں کی تعداد بڑھ کر 536ہو گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ یکم سے پندرہ اکتوبر تک ملک بھر میں کپاس کی آمد میں ریکارڈ اضافے کے باعث موسمی حالات بہتر رہنے کی صورت میں ملک میں کپاس کی پیداوار 60لاکھ گانٹھ تک ہونے کے امکانات ہیں لیکن ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے بیرون ملک سے روئی کے درآمدی آرڈرز میں خاصا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    احسان الحق نے بتایا کہ اگر اطلاعات کے مطابق آئندہ کچھ عرصے کے دوران برآمدی ٹیکسٹائل ملز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی گئی تو اس سے ٹیکسٹائل ملز کو اپنے برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے بیرون ملک سے 60 لاکھ کے لگ بھگ  گانٹھیں درآمد کرنا پڑیں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.