چاند جمعہ کی علی الصباح عین کعب اللہ کے اوپر دیکھا گیا۔ سبق ویب سائٹ نے سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چاند جمعہ کی صبح مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 7 منٹ پر عین کعب اللہ کے اوپر دیکھا گیا۔ اس وقت چاند خانہ کعبہ کے اُفق کے اوپر 89.5 درجے پر اور 41.8 فیصد روشن نظر آیا جبکہ سورج طلوع ہونے کے وقت یہ کعبے کے عین اوپر تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے کہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جا سکتا ہے۔

