Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضائی آلودگی میں بھارتی شہر دہلی سرفہرست، لاہور کا دوسرا نمبر

    By Khabrain Newsنومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فضائی آلودگی میں بھارتی شہر دہلی 601 اسکور سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ 247 اسکور سے لاہور دوسرے اور 187 اسکور سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ تیسرے نمبر پر ہے۔

    مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں اسموگ انڈیکس میں کمی آگئی ہے۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمعے کو کیے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو اسموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، ان شاءاللہ۔

    پاکستانی پنجاب میں ’’ڈی ٹاکس پنجاب مہم‘‘ سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورت حال میں بہتری ہوگی۔

    لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے۔ شہر میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے داخلے پر بدستور پابندی عائد ہے۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں۔

    اسموگ سے بچاﺅ کے لیے بڑی گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر سخت پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تعمیراتی سامان لے جانے والی مال بردار گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    لاہور میں انٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل 24 گھنٹے بلا تعطل جاری ہے، آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے۔

    مشترکہ آپریشن ٹیم کے مطابق ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سے اسموگ انڈیکس میں کمی لانے میں مدد مل رہی ہے۔ تعمیرات پر پابندی اور تعمیراتی سامان ڈھانپ کر منتقل کرنے کی ایس او پی پر بھی سخت عمل درآمد جاری ہے، کئی گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

    سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا کہ ہواﺅں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی، ہمیں اپنے علاقوں میں اسموگ پھیلانے والے ذرائع کے تدارک کے بھرپور کوششیں جاری رکھنی ہیں اور اسموگ سے بچاﺅ کے لیے ہر شہری کا تعاون لازمی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں موجود ای پی اے، پولیس، ٹرانسپورٹ اور پنجاب حکومت کے تمام اداروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے والے ہر ادارے کا افسر اور عملے کا فرد ہیرو ہے، مشل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.