Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی والے عمران کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے نکلیں تو عوام ساتھ دے گی، شرجیل میمن

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے پی ٹی آئی والے عمران خان کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے نکلیں تو عوام ساتھ دے گی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنی کی کوشش ہو رہی ہے، تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے، عوام اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں، سندھ حکومت نے جو وعدے کیے ان کو پورا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تاجر صنعت کار کسان عام شہری سب ریلیف چاہتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے معاہدے پر عمل کرنے کی بات کی ہے، کسی صوبے کا اعتراض ہے تو وہ منصوبہ نہیں بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کسان کارڈ جاری کیا، وزرا صحت اور تعلیم کے وزراء سرگرم ہیں، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کام ہو رہا ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن بن رہی ہے، ہم ای وی ٹیکسی بہت جلد لا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو 20 ارب کے کسان کارڈ کسانوں میں تقسیم کیے گئے تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں، پانی کا جو مسئلہ کسانوں کو درپیش ہے ہم اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 21 لاکھ گھر دینے کے وعدوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، وزیر صحت صوبے میں صحت کے درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں ںے کہا کہ کے پی میں بارہ سال میں امن و امان کے برے واقعات رونما ہوئے ہیں، اے پی ایس اور بنوں جیل کو توڑنے کا واقعہ پیش آیا اور حکومت دیکھتی رہی، کے پی کے عوام کو کونسا ریلیف دیا گیا وہ روزگار کے لیے دیگر صوبوں کا رخ کرتے ہیں، آج بھی غیر ملکی وفود آرہے ہیں اور وہ انتشار اور یلغار  دہشت گردی کی سیاست کا پیغام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کل کی کال کا کوئی ایک مطالبہ بتائیں جو عوام اور صوبے کے لیے ہو، بس کسی طرح عمران خان کو باہر نکالنا ہے، بتائیں کراچی میں کتنے لوگ مظاہروں کے لیے نکلے ؟ لوگ اب ان سے بے زار آچکے ہیں، لوگوں کے جو مسائل ہوں ان کا حل چاہیے  لوگوں کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے یہ عوام کی بہتری کے لیے نکلیں تو عوام بھی ساتھ دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا ہے کہ بس ان کو جیل سے باہر نکالا جائے، فریال تالپر کو جب جیل میں ڈالا گیا تو سندھ حکومت اور لوگ کب اسلام آباد میں یلغار کے لیے جتھے لے کر نکلے، ہم نے ذاتی مفادات کے کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی، کے پی حکومت کے وسائل جو ان احتجاجوں میں استعمال ہوئے کیا وہ لوگوں کے ریلیف کے لیے استعمال نہیں ہوسکتے تھے عوام نے ان کی چوبیس نومبر کی کال کو مسترد کیا ہے، میڈیا گواہ ہے کہ سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر ان کے احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کی ترجیح جیل سے باہر نکلنا ہے بس کسی بھی طرح باہر نکلا جائے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ پر کتنے کیسز داخل ہوئے ہم نے تو کبھی احتجاج نہیں کیا، خیبر پختون خوا کے جتنے وسائل جلسوں اور جلوس پر ضائع ہوئے ان سے بہت اچھے کام ہوسکتے تھے۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بانی عمران خان کے کہنے پر بشریٰ بی بی سیاسی بن گئی ہیں
    سنا ہے کہ کارکنان انہیں قبول نہیں کررہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.