شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آئی ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہوگیا کیونکہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کرسکے گا۔