تازہ تر ین

ملک میں انٹرنیٹ روز بروز کچھوے کی رفتار چلنے , صارفین پریشان

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر نہ صرف ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔

کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔

آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثرہوا ہے، بزنس مین دوسرے ملکوں سے شپمنٹ منگوانے اور بھیجنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صرف پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر کا منافع تین ارب روپے یومیہ ہے لیکن انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے شعبہ شدید متاثر ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain