Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
    • راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
    • کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
    • گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
    • قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
    • حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
    •  اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے  لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
    • معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
    • اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
    • پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
    • ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نہتے کارکنوں پر گولی چلانے کا حکم شہباز شریف نے دیا، عمر ایوب

    By Khabrain Newsدسمبر 10, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ نہتے کارکنوں پر گولی کا حکم شہباز شریف نے دیا، ماڈل ٹاؤن اور 26نومبر کا خون شہباز شریف کے ہاتھوں پر ہے۔

    قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 26 نومبر کے نہتے کارکنان کے شہادت پر دعا کرائی گئی، انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن ہونا چاہیے جو تحقیقات کرے کہ پُرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی۔

    عمر ایوب نے کہا کہ اس کی تہہ میں جانا پڑے گا کہ پُرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی،اس کا جواب پاکستانی قوم کو چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 12کارکن شہید اور 200 زخمی ہوئے، جبکہ پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن احتجاج آ رہا تھا، راستے میں ایک شیشہ نہیں ٹوٹا، باقی جماعتوں کے لوگ آتے ہیں کبھی کسی پر گولی نہیں چلی،آنے والی نسلیں پوچھتی رہیں گی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی کیوں چلائی۔

    عمرایوب نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن اور 26 نومبر کا خون شہباز شریف کے ہاتھوں پر ہے، نہتے کارکنوں پر گولی چلانے کا حکم شہباز شریف نے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جو گولی ایک ہزار میٹر پر لگتی ہے وہ ڈیڑھ سو میٹر پر چلائی گئی، کلاشنکوف نہیں مشین گن سے فائر کیے گئے، ہمارےکارکنوں کی لاشیں گریں تو دوسری جانب اسپتالوں سے ریکارڈ غائب کردیا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو اسلحہ انسداد دہشتگردی کی جنگ میں استعمال ہونا تھا وہ نہتے شہریوں پر استعمال ہوا،نیٹو نے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ذریعے جو اسلحہ دیا وہ مظاہرین پر استعمال کیا گیا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا آغاز ہوا اور بشریٰ بی بی کی گاڑی پر اسنائپر سے فائر کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں، ہمارے بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر  گرفتار کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پشتون شناختی کارڈ پر پکڑ دھکڑ میں لگی ہے، ہم نے اس سر زمین کیلئے جانیں قربان کی اور کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کا تقدس پامال ہونے سے بچائیں، اراکین اسمبلی کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.