تازہ تر ین

امبانی ہاوس ’انٹیلیا’ کی 27 ویں منزل پر ایسی کشش,فیملی بضد کیوں؟

بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا جسکا جواب ہر کوئی جاننے کیلئے منتظر تھا۔

امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے شاندار طرز زندگی کے سبب مشہور ہیں بلکہ انکا رہن سہن دیکھ کر  کوئی بھی دنگ رہ جائے۔

لیکن بات یہ  ہےکہ  اپنے کروڑوں مالیت کے عالیشان گھر  جو ہر طرح کی لگژری سہولتوں سے مزین ہے اور کئی منزلوں پر مشتمل ہے اتنے بڑے گھر میں امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لیے صرف 27ویں منزل کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

119 اعشاریہ 5 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہونے کے ساتھ امبانی خاندان اپنی شاہانہ طرز زندگی، شاندار تقریبات، بڑے کاروبار، بے پناہ دولت اور اپنے عالیشان گھر ’انٹیلیا’ کے لیے مشہور ہے۔ یہ شاندار عمارت ممبئی کے کمبالہ ہل میں واقع ہے اور ہندوستان کے سب سے مہنگے گھروں میں سے ایک ہے۔

اس گھر سے متعلق ایک انٹرویو میں نیتا امبانی کا 27 ویں منزل کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ،’میں چاہتی تھی کہ ہر کمرے میں مناسب قدرتی روشنی اور بہترین ہواداری ہو۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے اوپر کی منزل پر رہائش کا فیصلہ کیا۔’

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ کہ اس اپارٹمنٹ کی 27 ویں منزل پر صرف اور صرف  قریبی افراد کو داخلے کی اجازت ہے اسکے باوجود اس منزل پر مکیش امبانی، نیتا امبانی، ان کے بڑے بیٹے آکاش امبانی، بہو شلوی میہتا اور ان کے بچے پرتھوی آکاش امبانی اور ویدا آکاش امبانی رہتے ہیں۔

مکیش اور نیتا کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ بھی باقی خاندان کے ساتھ یہیں رہائش پذیر ہیں۔

بات کریں اس عالیشان گھر کی تو یہ اپارٹمنٹ  دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے۔ اس کا تعمیراتی کام 2008 میں شروع ہوا اور دو سال میں مکمل ہواتھا۔جبکہ  امبانی خاندان 2010 میں اس 27 منزلہ عمارت میں منتقل ہوا۔

یہ شاندار عمارت 568 فٹ اونچی ہے اور 4 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی تعمیر کی لاگت تقریباً 15000 کروڑ روپے ہے۔ اس شاندار گھر کے ڈیزائن اور تعمیر کی نگرانی امریکی فرمز پرکنز اینڈ ول اور ہِرش بیڈنر ایسوسی ایٹس نے کی  جن میں تین ہیلی پیڈ، کثیر المنزلہ کار پارکنگ، نو تیز رفتار لفٹیں اور عملے کے لیے خصوصی سوٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، وہاں رقص اور یوگا کے اسٹوڈیوز بھی ہیں، جن کی دیکھ بھال انٹیلیا کے 600 سے زائد ملازمین کرتے ہیں۔

 اس گھر میں ایک خوبصورت باغیچہ بھی ہے اور ممبئی کی نمی سے بچنے کے لیے ایک برف کا کمرہ بھی بنایا گیا ہے، جن کی دیکھ بھال متعلقہ ملازمین کرتے ہیں۔ اس گھر میں ایک آئس کریم شاپ بھی ہے، جہاں مہمان تازہ تیار کردہ جیلیٹو کا لطف اٹھا سکتے ہیں یہاں تک کہ دیواروں سے جعلی برف کے جھرمٹ نکلتے ہیں۔

یہ شاندار رہائش نہ صرف اپنی اعلیٰ تعمیراتی خصوصیات بلکہ امبانی خاندان کی اعلیٰ طرز زندگی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain