Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا

    By Khabrain Newsفروری 28, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

    جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔

    کراچی
    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دفتر محکمہ موسمیات میں منعقدہ زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد رکن زونل کمیٹی نذیر احمد نعیمی نے اعلان کیا کہ کراچی میں اب تک چاندنظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    لاہور
    زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لاہور میں چاند نظر نہیں آیا. ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔ اجلاس میں علمائےکرام، مذہبی امور کے ممبر اور ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد العزیز اپنی ٹیم کےساتھ شریک تھے۔

    کوئٹہ
    زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ میں رمضان کا چاندنظر نہیں آیا اور بلوچستان سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 7 منٹ تک تھا جب کہ ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بجکر 25 منٹ تک تھا۔

    یاد رہے ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے کہا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو صبح پانچ بجکر پینتالیس منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے ہوگی تو کل چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا تاہم رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    ملائیشیا
    عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

    برونائی
    برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہو گا۔

    آسٹریلیا
    مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ
    وزارت خارجہ اور تجارت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اسلامی برادری نے نیا ہلال کا چاند دیکھا ہے اس لیے مسلمان یکم مارچ 2025 سے روزے کا آغاز کریں گے۔

    لکھنو- بھارت
    مرکزی چاند کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہو گا.

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.