Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قومی اسمبلی میں گورنر راج پر بات کی اجازت نہ ملی’ سپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کو روک دیا
    • حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ سپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
    • یو ٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کا بچے کے ماہانہ خرچے ‘ جہیز کا سامان واپس لینے کیلئے فیملی عدالت سے رجوع
    • ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
    • گرین ٹائون ‘عمر چوک میں وکیل کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
    • کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست مسترد، جوڈیشل کمیشن نے احسن بھون کی ڈگری کی تصدیق کر دی
    • داتا زون افسران کا گٹھ جوڑ میونسپل کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار
    • رائیونڈ تلخ کلامی پر ملزمان سے تیز دھار آلے سے نوجوان قتل کر دیا
    • سی او ایم سی ایل کلیم یوسف کی جانب سے ایم او پی کیخلاف تیار کیا گیا مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال نہ کرنے پر موقف لینے کیلئے رابطہ کیاگیا لیکن انہوں نے موقف نہ دیا
    • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
    • مراسلہ کا عکس
    • اسلام آباد میں ہائی پروفائل چوری کا ڈراپ سین
    • رجسٹرار کوآپریٹو کی سفارشات کے بغیر کوئی پراسیکیوشن شروع نہیں ہوسکتی:لاہور ہائیکورٹ
    • اسلام آباد:گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیاجارہاہے۔
    • محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
    • کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران سے جنگ نہیں مذاکرات کروں گا؛ وہ عظیم لوگ ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط

    By Khabrain Newsمارچ 7, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے ایک خط بھیجا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بدھ کے روز ایرانی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔

    جب امریکی صر سے پوچھا گیا کہ یہ خط آیت اللہ خامنہ ای کے نام بھیجا گیا ہے، تو انھوں نے کہا، "جی ہاں۔”

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ "ایران سے دو طریقوں سے بات منوائی جا سکتی ہے۔ ایک طریقہ جنگ ہے یا پھر دوسرا طریقہ مذاکرات ہیں۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں ان دونوں طریقوں میں سے مذاکرات کرنا پسند کروں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔ وہ عظیم لوگ ہیں۔

    ٹرمپ نے خط سے متعلق بتایا کہ "میں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ (ایران) مذاکرات کریں گے، کیونکہ یہ خود ایران کے لیے بہت بہتر ہوگا۔”

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے ایران کے روحانی پیشوا کو خط اُس وقت بھیجا ہے جب مغربی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کے قریب پہنچ رہا ہے۔

    دوسری جانب نیو یارک میں موجود ایرانی مشن نے بتایا کہ ایران کو ابھی (جمعے) تک یہ خط وصول نہیں ہوا۔

    ایران کے وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خط بھیجے جانے کے دعوے پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا تاہم ایران کی نیوز ایجنسی نے ٹرمپ کے خط کو "دہرایا ہوا تماشہ” قرار دیا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران 2018 میں ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے جس کی بحالی کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ نے سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.