تازہ تر ین

فرحان سعید کا ‘فرشی شلوار’ پر مزاحیہ تبصرہ، سوشل میڈیا پر دھوم!

ان دنوں وائرل فیشن ٹرینڈ ’فرشی شلوار’ جو خواتین کو اپنے سحر میں جکڑنے کے بعد اب مردوں کے سر چڑھ کر بھی بول رہا ہے وہیں گلوکار فرحان سعید نے اس فیشن سے تنگ آکر دلچسپ تبصرہ کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

ہر دور کیساتھ نت نئے فیشن کا آنا اور اپنا وقت گزارنے کے بعد چلے جانا صدیوں سے چلا آرہا ہے اور اب تقریباً ہر سال ہی نئے نئے فیشن متعارف کرائے جاتے ہیں جنہیں ہر شخص اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔

اور جب فیشن کا ہی ذکر ہوتو ان دنوں سب کے دل و وماغ پر چھانے والے ’فرشی شلوار’ کو بھلا کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے جس  نے خواتین کو ہی نہیں بلکہ مردوں پر بھی اپنا سحر میں طاری کیا ہوا ہے۔

ویسے تو فرشی شلوار پاکستان کی ثقافت کا اہم حصہ ہے  جسکا تاریخی پس منظر ’مغلیہ دور‘ سے جڑا ہوا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ رجحان اس وقت کچھ عرصے کے لیے ہی مقبول ہوا تھا اسکے بعد اپنی پہچان کھو بیٹھا، کیونکہ یہ خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو زیادہ بھاتا ہے اسے لیےکئی معمر خواتین کا ماننا تھا کہ یہ فیشن خاص طور پر لمبی اور دبلی پتلی خواتین پر ہی جچتا ہے۔

تاہم اب صدیوں گزرنے کے بعد ایک بار پھر اس فیشن نے اپنی دھاک بٹھانا شروع کردی ہے جسکے سحر میں عام عوام سمیت شوبز فنکارائیں بھی مبتلا ہوئی اور دلچسپ پوسٹس شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔

اور پھر ان حسیناؤں کے بعد مرد فنکاروں نے بھی اسے نہ صرف پہنا بلکہ سوشل میڈیا پر اپنے جلوے بھی بکھیرے جن میں فہد مصطفیٰ، فلک شبیر، عمر شہزاد جیسے نام شامل تھے۔

لیکن اب گلوکار فر حان سعید نے بھی فرشی شلوار پر بالآخر اپنا نقطہ نظر پیش کردیا حالانکہ انہوں نے تاحال اس شلوار کو زیب تن نہیں کیا لیکن دلچسپ تبصرے سے اس فیشن سے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار ضرور کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ،’کاش فرشی شلوار کے ساتھ فرشی ایٹیٹیوڈ بھی انِ ہوجائے۔ ’

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فرحان سعید نے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیاصارفین بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور کئی صارفین ایسے بھی تھے جو انکی بات سے اتفاق کرتے نظر آئے۔

فرحان سعید کون؟

یاد رہے کہ فرحان سعید 14 ستمبر 1984 کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور بعد میں نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم مکمل کی۔ فرحان نے موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 2003 میں میوزک بینڈ ’جل‘ میں بطور مرکزی گلوکار شمولیت اختیار کی۔

جل بینڈ کے ساتھ فرحان سعید نے کئی مشہور گانے پیش کیے جن میں ’عادت’، ’سجنی’، اور ’دل ہارے’ شامل ہیں۔ ان گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا جسکے بعد 2011 میں فرحان نے بینڈ سے علیحدگی اختیار کی اور سولو کیریئر کا آغاز کیا۔سولو کیریئر میں ان کے مشہور گانوں میں ’پی جاؤں‘، ’روئیاں’، اور ’تھوڑی دیر‘ شامل ہیں۔

موسیقی کے ساتھ ساتھ فرحان سعید نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ‘اڈاری‘، ‘سنو چندا‘، ‘پریم گلی‘، اور ‘میری شہزادی‘ شامل ہیں۔ ڈرامہ ‘سنو چندا‘ میں ان کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی اور اس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

پیشہ ورانہ کامیابیوں کے بعد ازدواجی زندگی کی بات کریں تو اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے بعدازاں شادی کے 7 سال بعداس جوڑے نے 3 جنوری 2024 کو اپنی ننھی کلی جہاں آرا کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain