تازہ تر ین

فلم “سکندر”: عمران ہاشمی کے مداحوں کے لیے سرپرائز

2023 کی فلم “ٹائیگر 3” میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد سلمان خان اور عمران ہاشمی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ ایک بار پھر ایک ہی فلم ٹکٹ کی قیمت میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے لیکن اس بار کسی نئی فلم میں نہیں، بلکہ ایک خاص طریقے سے۔

ایک ذرائع نے خصوصی طور پر خبر دی ہے کہ عمران ہاشمی کی اگلی فلم کا ٹیزر، سلمان خان کی “سکندر” کے ساتھ بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایکسل انٹرٹینمنٹ نے بھارت کے تمام بڑے سینما گھروں اور ملٹی پلیکسز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت سلمان خان کی “سکندر” کے ساتھ عمران ہاشمی کی نئی فلم “گراؤنڈ زیرو” کا ٹیزر بھی دکھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق،’سکندر‘، ہندی فلم انڈسٹری کی اگلی بڑی فلم ہے، جس میں سلمان خان کی موجودگی کی وجہ سے اسے ناظرین کی ایک بڑی تعداد دیکھے گی، ایکسل انٹرٹینمنٹ کی ٹیم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ’گراؤنڈ زیرو‘ کے ٹیزر کو ایک بڑے سیکشن تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیجیٹل لانچ اگلے ہفتے کے وسط میں ہوگا لیکن سنیما میں ٹیزر اتوار 31 مارچ کو ‘سکندر’ کے ساتھ ریلیز ہوگا۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ یہ فلم 25 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

’گراونڈ زیرو‘ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے، جس میں عمران ہاشمی کو بارڈر سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو دو سالہ طویل تفتیش کی قیادت کرتے ہیں۔

‘گراؤنڈ زیرو’ ایک غیر معروف جنگ پر مبنی ہے، جس کی کہانی کسی کو بھی پہلے سے معلوم نہیں تھی، یہ فلم ایکشن، جذبات اور حب الوطنی کے امتزاج پر مبنی ہے۔

ایکسل انٹرٹینمنٹ نے فلم کے لیے ایک منظم مارکیٹنگ حکمت عملی ترتیب دی ہے، ٹیزر لانچ کے بعد، ایک زبردست ٹریلر اور کچھ گانوں کی ریلیز کی جائے گی، جو فلم کی ریلیز تک جوش و خروش کو بڑھائے گی، یہ فلم تھیجاس دیوسکر کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain