Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام ،بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ،رمیش سنگھ اروڑا

    By Khabrain Newsمئی 17, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبریں ڈیجیٹل ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی و انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑا نے خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ’ فرنٹ فٹ’ میںگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ،آج کا پاکستان ستر کی دہائی والا نہیںہے ،ایٹمی طاقت ہے ،ناقابل تسخیر ہے لیکن بھارت کی اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی اسی لئے وہ بار بار چڑھائی کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔پاک فوج خصوصا ائیر فورس کے شاہینوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے تکبر کو دھول چٹا دی ۔پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا جس کے پیچھے وہی مائینڈ سیٹ ہے جس نے آج تک پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا ۔پہلگام واقعہ سے پہلے پاکستان نے 7ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے ایشو کیے جبکہ بھارت ایسا نہیں چاہتا تھا ۔فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنا تھا جس کے بعد جارحیت کی اور پانی بند کر دیا ۔پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے بھارتی میڈیا کا سارا پروپیگنڈا ڈھیر کر دیا ۔بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں میں حملے کیے اور معصوم شہریوں کا شہید کیا ،اس سے قبل اس نے سکھوں کا قتل عام کیا ،گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا ،کشمیریوں کا قتل عام کیا ،مجھے اس پر دنیا کی خاموشی پر گلہ ہے ۔عالمی دنیا پاکستان کے بارے میں منفی رائے رکھتی ہے حالانکہ ہم صرف امن کے داعی ہیں اور اس خطے میں جہاں دو ارب لوگ بستے ہیں نہیں چاہتے کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو ۔ہمیں سمجھنا ہو گا کہ مودی سرکار اکیلی بھارت نہیںہے ،وہاں 20کروڑ مسلمان بستے ہیں ،اڑھائی کروڑ سکھ ہیں ،دیگر کمیونیٹیز ہیں ۔پنجاب کا سکھ ڈٹ گیا اور اس نے صاف کہہ دیا کہ پنجاب سے گزر کر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،جنگ لڑنے کا اتنا ہی شوق ہے تو گجرات یا راجھستان سے گزر کر جائیں ،یہ بھارت کیلئے بڑا جھٹکا تھا جس نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ۔دنیا بھر میں موجود سکھوں نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھائی ۔سکھ اور پاکستان کا ناخن اور گوشت کا رشتہ ہے ۔پاکستان کی حمایت کرنے پر تمام سکھ کمیونٹی کا شکر گزار ہوں ۔بھارت کو 6-0ہمیشہ یاد رہے گا ،کہاں گیا رافیل ،کہاں گئی ان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ،بڑی بڑھکیں مارتے تھے ،اب کہاں غائب ہیں ۔بھارتی عوام کو مودی سے پوچھنا چاہیے کہ کیوں دنیا بھر میں بے عزتی کرائی ۔پاکستان کو ہر وقت بھارت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔نواز شریف خاموش نہیں ہیں ،بعض کارڈ وقت پر شو کرنا ہوتے ہیں ۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ۔پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز اقلیتوں کے بارے میںزبردست ویژن رکھتی ہیں ،اسی لیے انہوں نے مجھے پاورز دی ہیں ،بجٹ کو اڑھائی سو فیصد بڑھا دیا ہے کہ اقلیتوں کی خدمت کرو ۔میں نے ورلڈ بنک کی مدد سے پانچ سالہ پلان بنایا ہے ،پلان یہ ہے کہ کیسے غریب اقلیتوں کو پائوں پر کھڑا کرنا ہے ،انہیں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں تا کہ دنیا کے ساتھ رابطہ میں رہ کر اپنا مقام حاصل کریں ۔فافن نے رپورٹ شائع کی ہے جس میںمیرے محکمے کو نمبر ون قرار دیا ہے ۔پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت کی پوری کوشش ہے کہ بہتری لائی جائے ،پولیس میں اصلاحات لا رہے ہیں ،قانون سازی کی جا رہی ہے ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.