Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سجاد علی کی کراچی واپسی، 18 سال بعد دھماکے دار پرفارمنس

    By Khabrain Newsجون 1, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے گزشتہ رات کراچی میں 18 سال بعد اپنی یادگار پرفارمنس سے مداحوں کو ایک بار پھر اپنا دیوانہ بنا دیا۔

    سجاد علی جو اپنی دلکش آواز اور منفرد گائیکی کے انداز کے لیے دنیا بھر میں مقبول ہیں ایک دہائی سے زائد عرصے بعد کراچی آرٹس کاؤنسل پہنچے تو اس خبر نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی۔

    ٹکٹ ویب سائٹ گلوکار کے کنسرٹ کے اعلان کے ساتھ ہی کریش ہوگئی جہاں تقریبا بارہ سو سے زائد ٹکٹ فروخت ہونے کے باوجود بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد کنسرٹ کے ٹکٹ سے محروم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتی نظر آئی۔

    تاہم  ایک عرصے بعد جب سجاد علی نے کراچی کے اسٹیج پر قدم رکھا تو ان کی آمد کا اعلان ہوتے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا اور کنسرٹ ہال پرستاروں کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    پرفارمنس کے دوران سجاد علی نے اپنے کئی ہٹ گانے پیش کیے جن میں ‘لاری اڈا ، ‘چیف صاحب‘، ‘ساحل پہ کھڑے ہو‘، ‘یاد تو آتی ہوگی‘، ‘میں ملنگ دا ہاسا دنیا کھیل تماشا‘، ‘پیار نصیباں نال ملدا حضور ہے‘  اور ‘لگا دیا دل‘ جیسے مقبول گانے شامل تھے۔

    سجاد علی کے گانوں نے حاضرین کو جھومنے اور ساتھ گانے پر مجبور کر دیا جہاں اسٹیج پر ان کی موجودگی اور توانائی نے حاضرین کو ایک سحر میں مبتلا کر دیا۔

    واضح رہے کہ سجاد علی گزشتہ کئی برس سے بیرون ملک مقیم ہیں اور پاکستان میں ان کی لائیو پرفارمنس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا۔

     18 سال کے طویل وقفے کے بعد کراچی میں ان کی یہ واپسی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک تحفہ تھی بلکہ پاکستانی موسیقی کی دنیا میں ایک اہم ایونٹ بھی ثابت ہوئی۔

     سوشل میڈیا پر بھی سجاد علی کی اس پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    18 سال پہلے کیا ہوا تھا؟

    1995 میں سجاد علی کا مشہور گانا ‘چیف صاحب‘آیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس گانے میں ایک  سیاسی پارٹی اور اس کے لوگوں پر تنقید کی گئی تھی۔

    ایکپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق افواہیں تھیں کہ اس گانے کے بدلے میں سیاسی پارٹی کے کچھ لوگوں نے سجاد علی کا سر مونڈ دیا تھا اور پھر وہ ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    لیکن یہ بات کہیں رپورٹ نہیں ہوئی اور سجاد علی جو اب دبئی میں رہتے ہیں اپنے انٹرویوز میں  کہتے نظر آتے کہ وہ لوڈشیڈنگ اور  ذاتی وجوہات کی بنا پر ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم وہ پھر پاکستان واپس تو آئے لیکن کبھی کراچی کا رخ نہیں کیا۔

    ایکسپریس نیوز کا معافی نامہ

    بعد ازاں اپنی خبر پر معافی نامہ جاری کرتے ہوئے ویب سائٹ نے کچھ یوں کہا تھا

    اخبار نے لکھا کہ ‘سابقہ رپورٹ میں سجاد علی کے گانے چیف صاحب اور اس کی ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ اس کا تعلق ایک مخصوص سیاسی کارکن سے تھا جس نے بعد میں سجاد علی کا سر مونڈ دیا تھا اور وہ ملک چھوڑ گئے تھے۔’

    ‘ یہ معلومات درست نہیں تھی یہ افواہ تھی کہ علی کا سر سیاسی کارکن نے ان کے گانے ‘چیف صاحب’ کے ردعمل میں مونڈ دیا تھا، جس کے بعد علی نے ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اس غلطی پر ہم معذرت خواہ ہیں‘۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.